اسلام آباد ائیرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام مسافرگرفتار

ملزم نے منشیات جسم کے ساتھ باندھ رکھی تھی، اے ایس ایف


ویب ڈیسک December 01, 2018
ملزم کو منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے بیرون ملک جانے والی پرواز کے مسافر سے منشیات برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز جی ایف 771 کے مسافر سے دوران تلاشی لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی، ملزم کو منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش میں پکڑے گئے مسافر کا نام نعمان خان ہے، ملزم نے 870 گرام چرس اپنے جسم سے چسپاں کررکھی تھی، اے ایس ایف حکام نے تلاشی کے دوران منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں