سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سینئر 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

جارج ڈبلیو بش بہت اچھے والد اور بہترین انسان تھے، جارج ڈبلیو بش جونیئر

جارج ڈبلیو بش بہت اچھے والد اور بہترین انسان تھے۔ جارج بش جونیئر فوٹوفائل

ISLAMABAD:
امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش سینئر 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

جارج ڈبلیو بش سینئرکے بیٹے اور سابق امریکی صدر جارج بش جونیئر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہمیں تمام لوگوں کو یہ بتاتے ہوئے بہت افسوس ہورہا ہے کہ ہمارے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ جارج ڈبلیو بش بہت اچھے والد اور بہترین انسان تھے۔




جارج ڈبلیو بش سینئر امریکا کے 41 ویں صدر تھے جنہوں نے 1989 سے 1993 تک صدر کے فرائض انجام دئیے جس کے 8 سال بعد ان کے بیٹے جارج ڈبلیو بش جونیئر امریکا کے 43 ویں صدر منتخب ہوئے۔
Load Next Story