ٹیکس ڈیفالٹرکے ای ایس سی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنیکا فیصلہ

کے ای ایس سی صارفین سے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایک ارب 40 کروڑ روپے اکٹھے کرچکا ہے.


Numainda Express June 30, 2013
کے ای ایس سی صارفین سے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایک ارب 40 کروڑ روپے اکٹھے کرچکا ہے. فوٹو: فائل

ایف بی آر کے ماتحت ادارے ریجنل ٹیکس آفس ٹوکراچی(آر ٹی او ٹو) نے کراچی الیکٹرک سُپلائی کمپنی(کے ای ایس سی) کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آرکے سینئر افسر نے جمعے کوایکسپریس کو بتایاکہ کراچی الیکٹر سُپلائی کمپنی ایف بی آرکی ٹیکس ڈیفالٹر ہے اور کے ای ایس سی صارفین سے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں ایک ارب 40 کروڑ روپے اکٹھے کرچکا ہے مگر ٹیکس کی یہ رقم ایف بی آرکو جمع نہیں کروارہا ہے جس پر ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی نے کے ای ایس سی کیخلاف سخت اقدام اٹھانے کافیصلہ کیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں