وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی سمت درست کردی گئی ہے وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب وزیراعظم کے ایجنڈے کی تکمیل میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا، عثمان بزدار


ویب ڈیسک December 01, 2018
پنجاب میں اصلاحاتی پروگرام پر دن رات کام ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بے مثال قیادت میں ملک کی سمت درست کردی گئی ہے۔

عثمان بزدارنے کہا کہ حکومت نے ملک اورعوام کے مفادات کو مدنظررکھ کر پالیسیاں ترتیب دی ہیں اور100 روزمیں اصلاحاتی ایجنڈے پرسنجیدگی اور نیک نیتی سے کام کیا گیا ہے۔ حکومت نے 100 روزمیں عزم، جانفشانی اوربساط سے بڑھ کر کام کیا، ماضی میں کوئی حکومت ایسا شاندار پروگرام نہیں دے سکی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی اصلاحاتی پروگرام پردن رات کام ہو رہا ہے، پنجاب وزیراعظم کے ایجنڈے کی تکمیل میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔