پنجاب حکومت سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے سے متعلق حتمی پلان طلب

کمیٹیاں بنانے کے مقصد تاخیر کرنا ہے اور ہمیں یہ بتائیں کہ عمل درآمد کب ہوگا، چیف جسٹس


ویب ڈیسک December 01, 2018
ضروت پڑی تو وزیر اعلی پنجاب کو بلائیں گے، جسٹس ثاقب نثار فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے پنجاب حکومت سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے سے متعلق حتمی پلان طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نہ لگانے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دریائے راوی میں گندگی پھینکی جا رہی ہے، آپ پورے لاہور کو گندا پانی پلا رہے ہیں۔

میاں محمود الرشید نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں آئے تو ابھی چند روز ہوئے ہیں، عدالتی احکامات پر عمل درآمد کےلیے دن رات کام کر رہے ہیں واٹر ٹریٹمنٹ پلاٹنس لگانے کےلیے کمیٹی تشکیل دی جاچکی، منگل کے روز دوبارہ میٹنگ بلائی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو آئے دس دن ہوئے ہوں یا بیس دن ہمیں عمل درآمد چاہیے، آپ کو ایڈمنسٹریشن کا تجربہ صرف چھ ماہ کا ہے ہم یہاں 21 سال سے بیٹھے ہیں، کمیٹیاں بنانے کے مقصد تاخیر کرنا ہے، ہمیں یہ بتائیں کہ عمل درآمد کب ہوگا، بدھ کو حتمی پلان لے کر اسلام آباد آئیں وہیں سماعت ہوگی۔ ضروت پڑی تو وزیر اعلی کو بلائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔