پی ایس ایل فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کی ٹیم خریدنے کی خواہش

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں، صدر فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن  


احتشام بشیر December 01, 2018
پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں، صدر فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن  

پاکستان سپرلیگ کی چھٹی ٹیم کے لیے فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی۔

فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد شنواری نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ میں فاٹا کی بھی نمائندگی ہو انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی سے انھوں نے ملاقات کی اور ملاقات میں انہیں قبائلی علاقوں اور پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے تجاویز دی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پی سی بی کو پیش کش کی گئی ہے کہ وہ گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ سامنے کے لیے پی سی بی کے تعاون سے جونیئر پاکستان کرکٹ لیگ شروع کرنا چاہتے ہیں اسی طرح وویمن سپر کرکٹ لیگ بھی شروع کرنا چاہتے ہیں خیبرپختونخوا سمیت فاٹا میں کھیلوں کے فروغ کے لیے انھوں نے سپورٹس پالیسی کے لیے سپورٹس پالیسی بنائی ہے جو صوبائی حکومت دیدی گئی ہے اور بہت جلد وزیراعظم عمران خان کو بھی پالیسی پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔