دہشت گردی ناکام بنادی 5اہلکارشہید ہوئےایف سی

شریف آبادناکے پرمشکوک ٹویوٹاکوروکاگیاتودہشتگردنے گاڑی کودھماکے سے اڑا دیا،ترجمان


Numainda Express August 19, 2012
شریف آبادناکے پرمشکوک ٹویوٹاکوروکاگیاتودہشتگردنے گاڑی کودھماکے سے اڑا دیا،ترجمان۔ فوٹو: فائل

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کرکوئٹہ شہر میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا،خودکش بمبار نے گاڑی روکنے پرخودکواڑالیا جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے ادار ے کے5اہلکار شہید ہوگئے ،ایف سی کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ شہرمیں عید الفطر کے موقع پرایک گاڑی میں گولہ باروداوردھماکاخیزموادلایاجارہاہے جو کسی اہم ٹارگٹ پردہشت گردی کیلیے استعمال کی جائے گی قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے شریف آبادچوک قمبرانی روڈاور دیگرمقامات پرناکے لگائے تھے اورچیکنگ کی جارہی تھی،شریف آباد ناکے پر ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا تودہشت گرد نے گاڑی کودھماکے سے اڑادیا۔

جس کے نتیجے میں حساس ادارے سمیت ایف سی کے5 اہلکارشہیدہوگئے اورگاڑی مکمل تباہ ہوگئی،دھماکے میں دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیاجس کی لاش کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔دھماکے کی نوعیت سے معلوم ہوتا ہے کہ گاڑی میں بھاری مقدارمیں دھماکا خیز موادموجود تھا جو کسی بھی ہدف پربڑی تباہی پھیلانے کیلیے استعمال کیا جاناتھا۔انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل عبید اللہ خان نے جانیں قربان کرنے والے اہلکارو ںکوخراج تحسین پیش کیا۔

دریں اثناوزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم خان رئیسانی نے قمبرانی روڈپرواقعے شریف آبادچیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ۔وزیر اعلیٰ نے واقعے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اورہمدردی کا اظہارکیا، وزیر اعلیٰ نے زخمی ہونے والے اہلکاروںکی جلدصحت یابی کی دعابھی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں