پی آئی اے کے بگڑے ملازمین کی عادت سدھارنے کا فیصلہ

3 دن وقت کی پابندی نہ کرنے والے ملازم کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی، سرکلر جاری


طالب فریدی December 01, 2018
ملازمین کی 30 روزہ حاضری کی مکمل رپورٹ سی ای او کو پیش کی جائے گی فوٹو: فائل

پی آئی اے ملازمین کے لیے ڈیوٹی کے لئے وقت کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ پی آئی اے کے ملازمین ڈیوٹی پر بہت تاخیر سے آتے ہیں یا آکر فوری غائب ہو جاتے ہیں جس پر انہوں نے تمام ملازمین اور افسران کو وقت پر آفس پہنچنے کی ہدایت کی اور حاضری کو یقینی بنانے کے لیےقومی ایئر لائن میں جنرل ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کی حاضری ٹائم مینجمنٹ سسٹم (ٹی ایم ایس) پر لگانے کا حکم دے دیا۔

ہیڈ آفس میں ڈیوٹی اوقات صبح 9 بجے سے شام 30-5 بجے کر دیئے گئے۔ پی آئی اے اسٹاف 3 دن تاخیر سے آئے گا تو ایک روز کی تنخواہ کاٹ لی جائے گی، جس کا سرکلر جاری کردیا گیا۔ سرکلر کے مطابق قومی ایئرلائن میں وقت کی پابندی نہ کرنے والوں کو تین بار وارننگ کے بعد محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام شعبہ جات کے سربراہ ملازمین کی 30 روزہ حاضری کی مکمل رپورٹ سی ای او کو پیش کریں گے۔ ڈیوٹی کے نئے احکامات آنے کے بعد قومی ایئر لائن میں وقت کی پابندی نہ کرنے والے اور ڈیوٹی سے غیر حاضری رہنے والے عادی ملازمین کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |