چینی قونصل خانے پر حملے کے ملوث مزید سہولت کار گرفتار
دہشت گرد جس ہوٹل میں ٹھہرے تھے اس کاسراغ لگالیا گیاہے، ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ
پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کہ چینی قونصل خانہ حملے میں ملوث مزید سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ چینی قونصل خانے پر حملے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کررہی ہے جب کہ رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور پولیس بھی اس کیس میں کام کررہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سی ٹی ڈی سے معلومات اورپیش رفت کے بارے میں پوچھ گچھ کررہا ہوں، جوں ہی پیش رفت ہوگی اس کے بارے میں بتائیں گے۔
امیر شیخ کا کہنا ہے کہ چینی قونصل خانہ حملے میں ملوث مزید سہولت کاروں کو گرفتار کیا ہے، دہشت گرد جس ہوٹل میں ٹھہرے تھے اس کاسراغ لگالیا ہے، ہوٹل سے کئی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 3 دہشت گردوں نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا تھا، جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ تینوں دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا تھا۔