حکومت کا ن لیگ کے بغیر قائمہ کمیٹیاں تشکیل دینے پر غور

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین پی اے سی سے متعلق اہم فیصلہ متوقع


ویب ڈیسک December 01, 2018
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین پی اے سی سے متعلق اہم فیصلہ متوقع

وزیراعظم عمران خان نے قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر اجلاس 3 نومبر کو ہوگا جس میں اپوزیشن کی ہٹ دھرمی پر حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی، جب کہ حکومت مسلم لیگ (ن) کے بغیر قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں چیف وہیپ عامر ڈوگر اجلاس میں بریفنگ دیں گے، چیئرمین پی اے سی پر اپوزیشن سے مذاکرات سے بھی آگاہ کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں چیئرمین پی اے سی سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر اور چیف وہیپ عامر ڈوگر قائمہ کمیٹیوں سے متعلق ہوم ورک مکمل کر چکے ہیں۔

واضح رہے اپوزیشن نے پی اے سی کے معاملہ پر قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بننے سے انکار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں