آئی ایم ایف سے مذاکرات بحال نئے قرضے پر بات چیت شروع

3 روزہ تعطل کے بعدشروع ہونیوالے مذاکرات میںآئی ایم ایف نے ٹیکس وصولی میںسست روی اوربجلی سبسڈی پراعتراض اٹھایا.


این این آئی June 30, 2013
پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی سربراہی سیکریٹری فنانس وقار مسعود کر رہے ہیں،مذاکرات 4 جولائی تک جاری رہیں گے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: 3 دن کے تعطل کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات بحال ہوگئے ہیں ۔

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بار پھر قرضے کے حصول کیلیے باقاعدہ لیٹر آف انٹینٹ پر آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مابین بات چیت شروع ہو چکی ہے ۔ پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں شامل وفد کی سربراہی سیکریٹری فنانس وقار مسعود کر رہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی جیفری فرینک کر رہے ہیں ۔



دوبارہ شروع ہونیوالے مذاکرات میں حکومت پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے شدید اعتراضات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولی میں سست روی اور بجلی پر دی جانیوالی سبسڈی پر اعتراض اٹھایا ہے ۔ یہ مذاکرات 4 جولائی تک جاری رہیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں