مشرف کے لیے باہرسے کوئی فون نہیں آئیگا

کارگل پرکمیشن بنناچاہیے،آمروں کی تصاویر الگ گیلری میںلگائی جائیں، ممتازبھٹوکی ملاقات.


Online June 30, 2013
کارگل پرکمیشن بنناچاہیے،آمروںکی تصاویرالگ گیلری میںلگائی جائیں،ممتازبھٹوکی ملاقات. فوٹو آئی این پی/فائل

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کیلیے بیرون ملک سے کوئی ٹیلیفون نہیں آئیگا، کارگل پرکمیشن بنناچاہیے، توانائی بحران، معیشت ، دہشتگردی کے مسائل کا حل او لین ترجیح ہے۔

انھوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھگانے اور پھنسانے میں شامل نہیں، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مشرف کوہاتھ لگایا توکرنٹ لگ جائیگا، ہم کسی کیساتھ انتقامی کارروائی نہیں کریں گے بلکہ آئین اورقانون اپنا راستہ خودنکالے گا۔ انھوں نے کہاکہ چوہدری نثارجنرل پاشا باقیات کی جو بات کرتے ہیں وہ ایک مائنڈسیٹ ہے، جنرل پاشا نے جوکچھ کیا وہ کسی سے ڈھکاچھپا نہیں وہ ایک سیاسی جماعت کومضبوط کررہے تھے، آج کوئی طالع آزماآسکتا ہے اور نہ ہی58ٹوبی کا زمانہ ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔



انھوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کے ہال سے آمروںکی تصویریں اتارنے کے بجائے ایک الگ گیلری میں لگائی جائیں یہ تاریخ کا حصہ ہے۔آئی این پی کے مطابق وزیراطلاعات پرویز رشید سے (ن) لیگ کے سینئر نائب صدر سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتازبھٹونے ملاقات کی اورملکی سیاسی صورتحال، سندھ میں پارٹی معاملات اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |