کرتار پور راہداری کے حوالے سے بھارتی منطق بدنیتی پر مبنی ہے ترجمان دفتر خارجہ        

کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد سے پاک بھارت عوام میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک December 01, 2018
پاکستان کرتارپور راہداری منصوبے کو آگے بڑھائے گا،

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے سے پاک بھارت عوام میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔

دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرتارپور راہداری منصوبے کو آگے بڑھائے گا، راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے سے پاک بھارت عوام میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے، سنگ بنیاد کی تقریب میں بھارتی مہمانوں کی شرکت کے مشکور ہیں، بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کی تقریب میں شمولیت باعث افتخار ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری کے حوالے سے بھارتی منطق بدنیتی پر مبنی ہے، امید ہے دونوں ممالک کا ہر قدم کرتارپور راہداری کی بہتری کے لئے ہوگا جب کہ ہم اپنے طرف سے پاک بھارت انٹرنیشنل بارڈر تک راہداری کی تعمیر کا آغاز کرنے والے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے جارج بش سینئر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جارج بش سینئر نے عالمی چیلنجز کے دور میں اپنے ملک کی قیادت کی، پاکستان میں بش سینئر کو 2005 کے زلزلہ کے بعد ان کی کی گئی کاوشوں کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں