رمضان المبارک کاچاند 10 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے بعد چاند نظرآنے کا دورانیہ کم از کم 41 منٹ ہونا چاہیے۔


INP June 30, 2013
محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے بعد چاند نظرآنے کا دورانیہ کم از کم 41 منٹ ہونا چاہیے۔فوٹو فائل

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 9 جولائی کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے،10 جولائی کو چاند نظر آ سکتا ہے۔

ہفتے کومحکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 8 جولائی کودن 12 بجکر 14 منٹ پر پیدا ہو گااس لیے9 جولائی کی شام نظر آنے کا امکان بہت کم ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے بعد چاند نظرآنے کا دورانیہ کم از کم 41 منٹ ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں