الطاف حسین رضا کارانہ طور پر پارٹی قیادت سے سبکدوشاختیارات رابطہ کمیٹی کےسپرد
کروڑوں افراد کے قائد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا حالات کا تقاضا ہے کہ پارٹی کی قیادت سے خود سبکدوش ہوجاؤں، الطاف حسین
DADU:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رضا کارانہ طور پر پارٹی قیادت سے سبکدوش ہوکر اختیارات رابطہ کمیٹی کےسپرد کردئیے ہیں۔
الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ اور میٹرو پولیٹن پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور کئی چیزیں اٹھا کرلےگئے، کروڑوں افراد کے قائد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ایسی صورت حال کا یہی تقاضا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی قیادت سے خود سبکدوش ہوجائیں۔
ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس عدالت عالیہ میں چلا تو وہ کسی سولیسٹر، بیرسٹر یا وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے بجائے اپنا مقدمہ خعد لڑیں گے۔ عدالت جو بھی فیصلہ دے وہ اسے من وعن قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنا اعتماد برقرار رکھتے ہوئے حق پرستانہ جدوجہد جاری رکھیں عوام اتحاد برقرار رکھیں۔