اداکار بابر علی دھمکیاں ملنے پر بیرون ملک روانہ

جولائی سے دھمکیاں مل رہی ہیں، نامعلوم افراد دن رات پیچھا کرتے تھے، اداکار


ویب ڈیسک December 01, 2018
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا (فوٹو: فائل)

فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار بابر علی دھمکیاں ملنے کے بعد بیرونِ ملک روانہ ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بابر علی نے نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہونے کی تحریری شکایت درج کرائی تھی جس پر تھانہ ڈیفنس سی نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

بابرعلی نے پولیس کو بتایا کہ فون کالز پر قتل کی دھمکیاں ملنے کے ساتھ ساتھ نامعلوم افراد نے مختلف اوقات میں ان کی گاڑی کا تعاقب بھی کیا تھا۔

دھمکیاں ملنے کے بعد بابر علی نجی ایئرلائن سے بیرون ملک پرواز کرگئے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ عارضی طور پر ملک چھوڑ کرگئے ہیں یا بیرون ملک مستقل سکونت اختیار کرلی۔

اداکار بابر علی نے کہا کہ اعلیٰ حکام کو اطلاع دی لیکن کچھ نہ ہوا، رواں برس جولائی سے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں، نامعلوم افراد دن رات میرا پیچھا کرتے تھے، بوڑھے والدین، بیوی بچوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔

اداکار نے کہا کہ پاکستان کی ڈوبتی فلم انڈسٹری کو اپنی صلاحیتوں سے نئی زندگی دی لیکن 25 برس فن کی خدمت کرنے پر زندگی محفوظ نہیں، وزیر اعظم اور چیف جسٹس دہشت گردوں کے خلاف ازخود نوٹس لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں