پاکستان کو 14 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی مل گئی

ہاکی اوپن سیریز میں پاکستان سمیت ازبکستان، قازقستان، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شریک ہوں گی


Mian Asghar Saleemi December 01, 2018
ہاکی اوپن سیریز میں پاکستان سمیت ازبکستان، قازقستان، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شریک ہوں گی . فوٹو: فائل

پاکستان کو 14 سال کے طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی مل ہی گئی۔

پاکستان کو انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی مل ہی گئی، ہاکی اوپن سیریز17 دسمبر سے 22 دسمبر تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کے ساتھ ازبکستان، قازقستان، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، یہ ایونٹ اکتوبر میں لاہور میں کھیلا جانا تھا تاہم انٹرنیشنل ٹیموں کی طرف سے معذرت کے بعد اوپن سیریز ملتوی کر دی گئی۔

پی ایچ ایف کے ایف آئی ایچ سے رجوع کے بعد عالمی باڈی کی طرف سے ہر حال میں یہ ایونٹ پاکستان میں ہی کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی، اب ہاکی اوپن سیریز17 دسمبر سے 22 دسمبر تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کے ساتھ ازبکستان، قازقستان، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

اوپن سیریز کے لئے پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور قمر ابراہیم کو منیجر مقرر کیا گیا ہے جب کہ دوسرے عہدیداروں میں کامران اشرف کوچ، محمد عدنان فزیوتھراپسٹ، عاصم عباسی ویڈیو اینالسٹ اور اسسٹنٹ ویڈیو اینالسٹ شامل ہیں، منتخب کھلاڑیوں کو 3 دسمبر کو عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں