دپیکا اوررنویر کے تیسرے استقبالیے کی تقریب  بالی ووڈ اسٹارز  نے چار چاند لگادئیے

استقبالیے کی تقریب میں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف،رانی مکھرجی سمیت پوری بالی ووڈ انڈسٹری نے شرکت کی


ویب ڈیسک December 02, 2018
اسقبالیے کی تقریب میں بالی ووڈ اسٹارز اور دیگر افراد سمیت تقریباً 800 مہمانوں نے شرکت کی فوٹوانٹرنیٹ

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کے تیسرے اور آخری استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔

گزشتہ ماہ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹارجوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے تیسرے اورآخری استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد کی گئی۔



اسٹار جوڑی کے گزشتہ ہونے والے دونوں استقبالیے کی تقاریب میں بالی ووڈ اسٹارز کو مدعو نہیں کیا گیا تھا اس لیے شائقین کو تیسرے استقبالیے کا بے چینی سے انتظار تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا رنویرکے پہلے استقبالیے کی شاندارتقریب



گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔ استقبالیے میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، ایشوریارائے بچن، ابھیشیک بچن، انیل کپور، کترینہ کیف، فرح خان، رانی مکھرجی، جاوید اختر، شبانہ اعظمی، ودیابالن، اداکارہ ریکھا، ٹائیگر شروف، کرینہ کپور، سیف علی خان، سارہ خان، روینہ ٹنڈن، سنجے دت اور دیگر افراد سمیت تقریباً 800 مہمانوں نے شرکت کی۔



[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bq3uO6cBxHh/"]





[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bq30L3RgQRc/"]



اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا، رنویر کے دوسرے استقبالیے کی تقریب











































دپیکا اور رنویر اپنے دونوں استقبالیوں کی تقریب میں روایتی لباسوں میں نظر آئے تھے تاہم گزشتہ روز دونوں اسٹارز نے مغربی لباس کو ترجیح دی۔



دپیکا پڈوکون نے ڈیزائنر زبیر مراد کا خوبصورت سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا جب کہ رنویر سنگھ ڈیزائنر روہت گاندھی اور راہول کھنا کے ڈیزائن کردہ سوٹ میں نظر آئے۔



گزشتہ روز ہونے والی تقریب کے بعد دپیکا اوررنویر کی شادی کی تقریبات کا اختتام ہوگیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bq32gCKHOMv/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں