پشاور سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ 18 افراد جاں بحق 47 زخمی

دہشتگردی کی اس کارروائی میں40 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جو ایک گاڑی میں رکھا گیا تھا۔


ویب ڈیسک June 30, 2013
دھماکے کے نتیجے میں اطراف میں واقع دکانیں اور گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ فوٹو: اے ایف پی

بڈھ بیر تھانے کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق جب کہ 47 کے قریب زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سے کوہاٹ جانے والا سیکیورٹی فورسز کا قافلہ بڈھ بیر تھانے کے قریب پہنچا تو زوردار دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں اطراف میں واقع دکانیں اور گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، دھماکے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور بڑی تعداد میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، پولیس نے دھماکے کے بعد بڈھ بیڑ کے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپرشن کیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی اس کارروائی میں40 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جو ایک گاڑی میں رکھا گیا تھا، دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاری میں مارٹر گولے بھی رکھے گئے تھے تاکہ جانی نقصان کو کئی گنا بڑھایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |