تجاوزات کیخلاف آپریشن مراد علی شاہ کا چیف جسٹس سے رابطہ
بعض لیز شدہ اور الاٹ دکانوں،گھروں کو گرانے سے صورتحال بگڑ رہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
LONDON:
کراچی میں جاری تجاوزات کیخلاف آپریشن پر تجارتی ، سیاسی اور شہری حلقوں کے تحفظات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا چیف جسٹس آف پاکستان سے ٹیلفون پر رابطہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ہونے والی ٹیلفونک گفتگو سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور صوبائی کابینہ کو بھی آگاہ کیا اور اس حوالے سے اعتماد میں لیا ، صوبائی کابینہ کے معتبر ذرائع کے مطابق کراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف مہم اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونیوالی صورتحال پر پیپلزپارٹی کی حکومت خاصی مشکلات میں ہے، کاروباری ، شہری اور اب سیاسی حلقوں کی جانب سے جاری آپریشن پر خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سید مرادعلی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جناب ثاقب نثار سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے اور انھیں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد جاری انسداد تجاوزات مہم کے نتائج اور اب تک کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ غیرقانونی تعمیرات اور خلاف ضابطہ تجاوزات گرائی جارہی ہیں تاہم بعض لیز شدہ اور ماضی کے ادوار میں الاٹ کی گئی دکانوں اور گھروں کو گرانے سے کراچی میں صورتحال بگڑ رہی ہے۔