ڈی آئی خان میں بچی سے زیادتی کے ملزم کو3 بار سزائے موت 9 لاکھ روپے جرمانہ

شک پر پولیس نے دوران تفتیش اس کے چچا ذاد بھائی مجرم محمد بلال کو شامل تفتیش کیاتواس نے اعتراف جرم کرلیا۔


Numainda Express December 02, 2018
شک پر پولیس نے دوران تفتیش اس کے چچا ذاد بھائی مجرم محمد بلال کو شامل تفتیش کیاتواس نے اعتراف جرم کرلیا۔ فوٹو: فائل

26 جنوری 2017 کوظفر آباد کالونی میں 6سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کیس کے ملزم بلال کو عدالت نے 3 بار سزائے موت اور9 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

تھانہ ٹاؤن کی حدود ظفرآباد کالونی ڈیرہ میں26 جنوری 2017 کو 6 سالہ م شادی کی تقریب کے دوران اچانک لاپتہ ہوگئی، بعد ازاں اس کی لاش ظفر آبادکے علاقے سے ملی تھی، پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر مارنے کی تصدیق ہوئی تھی۔

مقدمے کے اندراج کے بعد شک پر پولیس نے دوران تفتیش اس کے چچا ذاد بھائی مجرم محمد بلال کو شامل تفتیش کیاتواس نے اعتراف جرم کرلیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں