
فوزیہ قصوری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا ۔ انہوں نے لکھا' میرا سیاسی سفر ختم ہوگیا، میں پاکستان کے لیے دعا گو ہوں اور جتنا ہوسکے ملک کی خدمت کرنے کی خواہشمند ہوں۔' تاہم انہوں نے سیاست چھوڑنے کی وجہ نہیں بتائی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فوزیہ قصوری مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل
My journey in politics is over. However, I continue to pray for Pakistan and wish to do whatever little I can for helping out with various charities. https://t.co/pm1Rby42yI
— Fauzia Kasuri (@FauziaKasuri) December 2, 2018
واضح رہے کہ فوزیہ قصوری کا شمار پاکستان تحریک انصاف کی بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے تاہم رواں برس الیکشن سے قبل انہوں نے پی ٹی آئی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔