اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ماڈل سے زبردستی کا انکشاف

کرسٹیانو رونالڈو کے خلاف کیتھرین میورگا نے دوبارہ سے کیس دائر کررکھا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کے خلاف کیتھرین میورگا نے دوبارہ سے کیس دائر کررکھا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پرتگیز اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے 2009 میں امریکی ماڈل سے زبردستی کرنے کے اعتراف کا انکشاف ہوا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کے خلاف کیتھرین میورگا نے دوبارہ سے کیس دائر کررکھا ہے، جس میں انھوں نے فٹبالر پر زبردستی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ پرانی قانونی دستاویزات سے معلوم ہواکہ رونالڈو نے اپنے وکلا کے سامنے یہ اعتراف کیا تھا کہ کیتھرین ان کو باربار روک رہی تھیں مگر وہ باز نہیں آئے اور بعد میں معافی مانگ لی تھی۔


یاد رہے کہ دونوں کے درمیان عدالت سے باہر تصفیہ بھی ہوگیا تھا مگر اب ماڈل نے دوبارہ یووینٹس کو جوائن کرنے والے رونالڈو پر کیس کردیا ہے۔

 
Load Next Story