دھونی کے کرکٹ ٹرافیز سے بھرے شوکیس میں ٹینس ٹائٹل بھی شامل

دھونی آبائی شہر میں ٹینس ٹورنامنٹ کی ڈبل کیٹیگری میں حیران کن طور پرٹرافی جیتنے میں کامیاب رہے۔


Sports Desk December 02, 2018
دھونی آبائی شہر میں ٹینس ٹورنامنٹ کی ڈبل کیٹیگری میں حیران کن طور پرٹرافی جیتنے میں کامیاب رہے۔ فوٹو: فائل

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے کرکٹ ٹرافیز سے بھرے شوکیس میں ایک ٹینس ٹائٹل بھی شامل ہوگیا۔

مہندرا سنگھ دھونی نے حال ہی میں اپنے آبائی شہر رانچی میں کھیلے گئے ٹینس ٹورنامنٹ کی ڈبل کیٹیگری میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ حیران کن طور پرٹرافی بھی جیتنے میں کامیاب رہے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز کیلیے منتخب نہ ہونے کی وجہ سے وہ کافی دنوں سے اپنے گھر پر آرام کررہے اور دیگر سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں