اداکارہ وینا ملک فلم کی شوٹنگ کے دوران پاؤں تڑوا بیٹھیں

وینا ملک کے پیر کی ہڈی 3 جگہ سے فریکچر ہوگئی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں 3 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

وینا ملک بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ڈرٹی پکچر کی ساؤتھ ورژن فلم ’’ سلک‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
معروف اداکارہ اور خبروں میں ہمیشہ ان رہنے والی وینا ملک بھارتی فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنا پاؤں تڑوا بیٹھیں ہیں جبکہ ڈاکٹروں نے انہیں 3 ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق وینا ملک تھائی لینڈ میں ساؤتھ فلم '' سلک'' کی شوٹنگ میں مصروف تھی کہ ایک سین کی عکسبندی کے دوران ان کا پاؤں زخمی ہوگیا۔ انہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر مقامی ڈاکٹرز کے پاس لے جایا گیا جہاں معلوم ہوا کہ وینا ملک کے پیر کی ہڈی 3 جگہ سے فریکچر ہوگئی ہے۔ ڈاکٹروں نے وینا ملک کو 3 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ وینا ملک آج کل بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ڈرٹی پکچر کی ساؤتھ ورژن فلم '' سلک'' میں ودیا بالن کا کردار نبھا ئیں گی اور اس فلم میں انہوں نے کئی بے باک سین فلمبند کرائے ہیں۔
Load Next Story