10 دسمبر سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

شمالی علاقوں میں معمول سے 20 سے 30 فیصد تک زیادہ بارش اور برفباری کا امکان ہے؛ محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک December 02, 2018
20 دسمبر سے 31 دسمبر کے دوران ملک بھر میں بارش ہو گی،ماہرین موسمیات فوٹوفائل

ملک کے مختلف علاقوں میں 10 دسمبر کے بعد وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں مری اور گلیات میں معمول سے زیادہ برفباری کا امکان ہے جب کہ 10 دسمبر سے 31 دسمبر کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں تین یا چار سسٹم پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیں گے اور ملک بھر میں بارش ہوگی، اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں معمول سے 20 سے 30 فیصد تک زیادہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں