پاکستانی وزیر خارجہ کے گگلی والے بیان نے انہیں بے نقاب کر دیا سشما سوراج

آپ سکھ برادری کے جذبات کا احترام نہیں کرتے، بھارتی وزیرخارجہ کی ہرزہ سرائی


ویب ڈیسک December 02, 2018
آپ سکھ برادری کے جذبات کا احترام نہیں کرتے، بھارتی وزیرخارجہ کی ہرزہ سرائی

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ کے گگلی والے بیان نے انہیں بے نقاب کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستانی وزیرخارجہ کے گگلی والی بیان سے کسی کا کچھ نہیں گیا، بلکہ وہ خود ہی بے نقاب ہوئے، ان کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ آپ سکھ برادری کے جذبات کا احترام نہیں کرتے بلکہ آپ صرف گگلیاں کھیلتے ہیں۔



سشما سوراج نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہم آپ کی گلگی کے جال میں نہیں پھنسے جب کہ دو بھارتی وزیر کرتارپور کے گردوارے میں حاضری کیلئے آئے تھے۔



واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود نے گزشتہ روز کہا تھا کہ نیویارک میں پاک بھارت وزراء خارجہ کی ملاقات ہوجاتی تو اچھا تھا لیکن سشما سوراج اندرونی سیاسی مجبوری کی وجہ سے ملنے سے انکاری ہیں جب کہ عمران خان نے کرتارپور کی گگلی پھینکی تو بھارت کو اپنے وزیر بھیجنے پڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |