نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کیلیے لاہور میں جگہ کا انتخاب کرلیا گیا 

لاہور میں 784 کنال 9 مرلے زمین کا انتخاب کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک December 02, 2018
لاہور میں 784 کنال 9 مرلے زمین کا انتخاب کیا گیا ہے۔

نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے لیے لاہور میں 784 کنال 9 مرلے زمین کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے ڈی سی کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے جگہ دینے کا حکم دیا تھا، ڈی سی کی ہدایت پر لاہور میں 784 کنال 9 مرلے زمین کا انتخاب کرلیا گیا ہے اس حوالے سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے 3 تحصیلوں میں جگہوں کی رپورٹ بھجوادی، تینوں تحصیلوں میں زمینوں کی قیمت 50 کروڑ سے زائد ہے۔

ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تحصیل ماڈل ٹاون موضع چک آصو 179 کنال 8 مرلے جگہ کی رپورٹ بھیجی گئی جب کہ اس میں تحصیل کینٹ بیدیاں روڈ پر 106 کنال موضع دھولو کلاں 387 کنال اور رائے ونڈ موضع خرد پورہ87 اور کٹار29 کنال 8 مرلے زمین شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں