سرگودھا میں عامل کے کہنے پر والدین نے ڈیڑھ سالہ بچی کو ذبح کردیا

باپ اور سوتیلی ماں نے گھریلو حالات میں بہتری کے لئے یہ گھناؤنا کام کیا، پولیس


ویب ڈیسک December 02, 2018
باپ اور سوتیلی ماں نے گھریلو حالات میں بہتری کے لئے یہ گھناؤنا کام کیا، پولیس فوٹو:فائل

جعلی عامل کے کہنے پر سنگ دل والدین نے اپنی معصوم بچی کو اپنے ہاتھوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سرگودھا میں اعظم پارک کے علاقے میں باپ اور سوتیلی ماں نے ڈیڑھ سالہ بچی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق باپ نے اپنی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر عامل کے کہنے پر بچی کو قتل کیا۔

ملزمان کے ہاں گھریلو جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور انہوں نے گھریلو حالات میں بہتری کے لئے عامل کے کہنے پر بچی کو قتل کیا۔ بچی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں عملے نے پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر والدین کو حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں