گورنر ہاؤس لاہورکی دیواریں گرا کر حفاظتی جنگلا لگایا جائے گا گورنر پنجاب

گورنر ہاؤس کے بارے میں قائم کمیٹی اپنی تجاویز عمران خان کو پیش کرے گی، چوہدری محمد سرور


ویب ڈیسک December 02, 2018
ایک پلان اور حکمت عملی کے تحت گورنر ہاؤس کی دیواریں گرائی جائیں گی ، چوہدری محمد سرور (فوٹو: فائل)

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گراکر حفاظتی جنگلہ لگایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کے معاملے پر آئندہ کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہماری پارٹی اورقیادت نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا اعلان کیا تھا، ہم نے گورنر ہاؤس کے دروازے بھی عوام کے لیے کھولنے کا وعدہ پورا کردیا گورنر ہاؤس کے بارے میں قائم کمیٹی جلداپنی تجاویز عمران خان کو پیش کرے گی۔

یہ پڑھیں: گورنرہاوس لاہور میں آرٹ گیلری قائم کرنے کا فیصلہ

گورنر پنجاب نے کہا کہ ایک پلان اور حکمت عملی کے تحت گورنر ہاؤس کی دیواریں گرائی جائیں گی اور دیوار کی جگہ حفاظتی جنگلہ لگایا جائے گا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ گورنر ہاؤس کی عمارت گرانے کا تاثر غلط ہے اسے عجائب گھر بنانا ہے یا گیلری، اس اقدام کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں