پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول 2 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت 2 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 101 روپے 77 پیسے مقرر کر دی گئی۔ فوٹو: فائل

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔


وزارت پیٹرولیم کی جانب سے منظوری کے بعد جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 2 روپے کے اضافے سے 101 روپے 77 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 16 پیسے اضافے سے 106 روپے 76 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد ریجن ون میں سی این جی کی فی کلو قیمت 2 روپے 54 پیسے اضافے کے بعد 75 روپے 48 پیسے مقرر ہو گئی جب کہ ریجن ٹو میں فی کلو سی این جی ایک روپے 85 پیسے اضافے سے 66 روپے 75 پیسے میں فروخت ہو گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول پر66 پیسے سبسڈی دے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story