نواز شریف کی شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات

ملاقات میں نیب مقدمات، موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک December 02, 2018
ملاقات میں نیب مقدمات، موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال (فوٹو: فائل)

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اہل خانہ سمیت شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف نے گزشتہ روز شہباز شریف سے ملاقات کے لیے نیب کو درخواست دی تھی جس پر نیب نے زیر تفتیش اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے اہلِ خانہ کو ملاقات کی اجازت دی تھی۔

یہ پڑھیں: نیب نے نوازشریف کو شہبازشریف سے ملاقات کی اجاز ت دیدی

اتوار کی شام نواز شریف، حمزہ شہباز، نصرت شہباز اور مریم نواز سمیت فیملی کے دیگر ارکان نے شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات کی جو قریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں نیب مقدمات، موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد نواز شریف سمیت فیملی کے ارکان نیب لاہور کے آفس سے واپس روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نیب افسران سے مکالمہ بھی ہوا، نوازشریف نے کہا کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ابھی تک آپ نے شہباز شریف کو روشنی اور ہوا دار کمرہ نہیں دیا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے پاس قدرتی ہوا اور روشنی دار کمرہ ہونا ضروری ہے۔

جس پر نیب افسران نے کہا کہ شہباز شریف کو قانون کے مطابق تمام سہولیات دی جائیں گی، تمام کیسسز پر تفتیش میرٹ پر کی جا رہی ہے نیب چہرہ دیکھ کر نہیں کیس دیکھ کر کام کرتا ہے۔

نوازشریف نے جواب میں کہا کہ صرف شریف خاندان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے اثر ابھرتا ہے کہ نیب آلہ کار بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار قائد حزب اختلاف ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں