پاکستان اسٹیل ملز کی اربوں روپے کی زمین پر قبضے کا انکشاف

اسٹیل مل کی344ایکڑ زمین پر قبضہ ہے، مالیت تقریباً 5 ارب 16کروڑ روپے ہے،  قبضہ 2007سے 2010کے درمیان کیا گیا

 زمینوں پر قبضہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ہوا، اب تک ذمے داروں کے تعین کیلیے کوئی تحقیقات نہیں کی گئی، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف فوٹو: فائل

پاکستان اسٹیل ملز کی آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی زمین پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔


پاکستان اسٹیل ملز کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق اسٹیل مل کی 344ایکڑ زمین پر نامعلوم افراد نے گزشتہ کئی سال سے قبضہ کر رکھا ہے، جس کی مالیت تقریباً 5 ارب 16 کروڑ روپے ہے۔زمینوں پر اسٹیل مل کی سیکیورٹی کی موجودگی کے باوجود سال 2007 سے 2010 کے درمیان قبضہ کیا گیا۔اسٹیل مل کی قبضہ کی گئی زمینیں پیر سرہندی گوٹھ، میاں خان گوٹھ، فوٹو گوٹھ، علی اکبر گوٹھ اور عباسیہ سوسائٹی میں موجود ہیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق اسٹیل مل کی زمینوں پر قبضہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے جب کہ اب تک ذمے داروں کے تعین کے لیے کوئی تحقیقات نہیں کی گئی ہے۔قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے جنوری2018 میں وزارتی سطح پر اسٹیل مل کی زمینوں پر قبضے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story