پاک چین فضائیہ کی مشترکہ جنگی مشق’’ شاہین VII‘‘ شروع

چینی فضائیہ (PLAAF) کا دستہ پائلٹس، ایئرڈیفنس کنٹرولرزاور تکنیکی عملے کے علاوہ فائٹر، بمباراوراواکس طیاروں پرمشتمل ہے


News Agencies/staff Reporter December 03, 2018
 فضائی مشق ’’شاہین -VII ‘‘ چینی فضائیہ کے ساتھ فضائی مشقوں کے سلسلے کی ساتویں مشق ہے جو ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں ۔ فوٹو : اے پی پی

پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس پر پاک چین مشترکہ ہوائی مشق شاہین VIIکا آغاز ہوگیا، مشق میں شریک چینی فضائیہ (PLAAF) کا دستہ پائلٹس، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے کے ساتھ فائٹر، بمبار اور اواکس طیاروں پر مشتمل ہے۔

ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔ پاک فضائیہ اپنی فضائی اور زمینی عملے کی آپریشنل تربیت کے لیے با قاعدگی سے اندرون اور بیرون ملک دوست ممالک کے ساتھ اس طرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے۔ فضائی مشق ''شاہین -VII '' چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی ساتویں مشق ہے جو ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔

گزشتہ سال چین کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر منعقد ہونے والی شاہین VIمشقوں میں پاک فضائیہ کے دستے نے شمولیت کی تھی۔ پاکستان اور چین کے درمیان بہت قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کی افواج دفاع اور سیکیورٹی میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری اورمشترکہ فوجی مشقوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں