آمدن بڑھانے کیلیے فریٹ ٹرینیں چلانے کی تیاریاں

2 نئی فریٹ ٹرینوں کا افتتاح 25 دسمبر کو متوقع ہے، ریلوے حکام


Qaiser Sherazi December 03, 2018
آمدن بڑھانے کیلیے فریٹ ٹرینیں چلانے کی تیاریاں فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے بعد آمدن میں اضافہ کے لیے فریٹ ٹرینیں شروع کرنے کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔

31 دسمبرتک 2 نئی فریٹ ٹرینیں چلائی جائیں گی فریٹ ٹرینوں کی کوچز کی تیاری بھی شروع کر دی ہے ریلوے نے اٹک آئل کمپنی کے ساتھ بھی معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ریلوے کو ریکارڈ آمدن ہوگی اس بابت رابطے شروع کر دئے گئے ہیں اس کے علاوہ ریلوے کراچی سے پشاور تک فریٹ ٹرینیں چلا رہی ہے۔

ریلوے حکام نے فریٹ ٹرینوں میں مال برداری کے لئیے کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور پشاور کی بڑی تاجر تنظیموں، درآمد کنندگان سے بھی میٹنگز شروع کر رکھی ہیں، ریلوے حکام نے بتایا کے 2 نئی فریٹ ٹرینوں کا افتتاح 25 دسمبر کو متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں