ہائی برڈ کاروں کی ڈیمانڈ کے پیش نظر بیٹریوں کی مینوفیکچرنگ میں تیزی

یہ تاثر غلط ہے کہ ایچ ای وی بیٹری صرف 4 سال چل سکتی ہے، حقیقت یہ ہے کہ اس میعاد بہت زیادہ ہے، ماہرین


Business Reporter July 01, 2013
یہ تاثر غلط ہے کہ ایچ ای وی بیٹری صرف 4 سال چل سکتی ہے، حقیقت یہ ہے کہ اس میعاد بہت زیادہ ہے، ماہرین فوٹو: فائل

ISLAMABAD: دنیا بھر میں ہائی برڈ اور بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی ڈیمانڈ میں اضافے کے پیش نظر ان گاڑیوں کے لیے بیٹری کی مینوفیکچرنگ تیز کردی گئی ہے۔

نئی ٹیکنالوجی کی بدولت بیٹریوں کی عمر چار سال سے کہیں زیادہ ہوچکی ہے، ماحول دوست اور کفایت بخش ٹیکنالوجی کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل بیٹریوں کی تیاری کے حوالے سے جاپان کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔ آٹو انڈسٹری ماہرین کے مطابق ہائبرڈ ٹیکنالوجی اور ہائبرڈ بیٹریاں پاکستانی آب و ہوا اور یہاں کے ڈرائیونگ ماحول کے لحاظ سے بہترین کارکردگی کی حامل اور نہایت موزوں ہیں۔ دنیا میں ہائی برڈ اور الیکٹرک وہیکل گاڑیوں کیلیے بیٹری کی پیداوار کے لحاظ سے مارکیٹ لیڈر کا درجہ رکھنے والی جاپانی کمپنی پرائم ارتھ EVانرجی کمپنی لمیٹیڈ (PEVE) امسال 60لاکھ بیٹریاں تیار کریگی۔ ماہرین کے مطابق عوام میں پائے جانے والے تاثر کے بالکل برعکس نئی ٹیکنالوجی کی حامل بیٹریاں نہایت محفوظ، پائیدار اور ری سائیکلنگ جیسی خصوصیات بھی رکھتی ہیں۔

ماہرین نے اس تاثر کو بھی غلط قرار دیا ہے کہ ایچ ای وی بیٹری صرف چار سال چل سکتی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کی بدولت ان کی میعاد بہت زیادہ ہے۔ حالیہ بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد میں حکومت کی جانب سے دی گئی ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں چھوٹ سے کار ساز ادارں اور ڈیلرز دونوں کو فائدہ پہنچے گا جو زیادہ تر جاپان سے ہائبرڈ گاڑیاں درآمد کریں گے۔ ہائبرڈ گاڑی پاکستان میں تیار ہویا درآمد کی جائے دونوں صورتوں میں بیٹری گاڑی کا ایک بنیادی اہم حصہ ہوگی۔ ہائی برڈ عالمی سطح پر ہائی برڈ ٹیکنالوجی مقبول ہونے کے ساتھ ، پرائم ارتھ EVانرجی کمپنی لمیٹیڈ (PEVE) امسال 6ملین بیٹریاں تیار کرنے کا ہدف حاصل کر لے گی 2012میں 1.2ملین بیٹری پیکس کی ریکارڈ تیاری کے ساتھ کمپنی پہلے ہی انتہائی قابل اعتماد اور اعلیٰ معیار کے5ملین Ni-MH بیٹری پیکس تیار کر چکی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

جاپانی کمپنی PEVE کے ''اوسامو ٹاکاہاشی'' کے مطابق کمپنی گزشتہ سال کی پیداوار کے اعدادوشمار پہلے ہی حاصل کر چکی ہے اور رواں سال کے آخر تک 6ملین کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ توانائی کی بچت اور ماحول کے تحفظ کے سبب ہائی برڈ بیٹریاں مارکیٹ کے محرکات کی شکل تبدیل کردیں گی۔ فی الوقت دستیاب بیٹریاں مستقبل کی ضروریات پوری کرنے یا آنے والی نسل کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ضمانت دینے سے قاصر ہیں لہٰذا کمپنی نے نئی نسل کے لیے بیٹریاں ڈیزائن کی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ PEVE نے 1996 میں بیٹریاں تیار کرنے کے کام کا آغاز کیا تھااور اب اس کمپنی کے صدر دفتر اوموری، ساکائی جوکو، میاگی، اور تاہیہو میں چار پلانٹ قائم کیے جا چکے ہیں جہاں پر 3000سے زائد افرادی قوت ملازم ہے۔ بیٹری کی کارکردگی کا اندازہ ہائی ان پٹ اور آؤٹ پٹ، اعلیٰ درجہ حرارت پر چارجنگ کی اعلیٰ استعداد، کم درجہ حرارت پر اعلیٰ آؤٹ پٹ پاور، اور لمبی عمرسے لگایا جا سکتا ہے جو نارمل ری چارج ایبل بیٹریوں سے مختلف ہے۔بیٹری کی تشکیل کے لیے بیٹری تیار کرنے والے اور کار بنانے والے کے درمیان مضبوط تعاون کی ضرورت ہوتی ہے اور ٹویوٹا کی ہائی برڈ گاڑیاںاور PEV E کا بیٹری نظام اس تعاون کی کامیابی کی بہترین مثال ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں