سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دو روزہ سرکاری دورے پر الجزائر آمد

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایک ہفتے کے دوران بحرین، متحدہ عرب امارات، مصر، تیونس اور موریطانیہ کا دورہ کرچکے ہیں


ویب ڈیسک December 03, 2018
ولی عہد موریطانیہ کے دورہ مکمل کر کے اپنی اگلی منزل الجزائر پہنچے۔ فوٹو : سعودی پریس ایجنسی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عرب ممالک کے سرکاری دورے کے بعد چھٹے ملک الجزائر پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان عرب ممالک کے سرکاری دورے پر موریطانیہ کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے الجزائر پہنچ گئے ہیں، جہاں الجزائر کے وزیراعظم احمد اویحٰیی نے ولی عہد کا پُرتپاک استقبال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دو روزہ سرکاری دورے کے پہلے روز ولی عہد محمد بن سلمان اور الجزائر کے وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تجارتی تعاون میں اضافے پر اتفاق ہوا۔

سعودی عرب اور الجزائر کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات نہایت خوشگوار ہیں، حالیہ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تیل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی تجارت سے متعلق اہم معاہدوں کا امکان بھی ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عرب ممالک کے دورے کا آغاز بحرین سے کیا تھا اور بلاتعطل متحدہ عرب امارات، تیونس اور مصر کے مختصر دورے کیے۔ تاہم ولی عہد 30 نومبر کو جی-20 سمٹ میں شرکت کے لیے ارجنٹائن پہنچے، سمٹ کے اختتام کے بعد معطل شدہ عرب ممالک کے دورے کا دوبارہ آغاز موریطانیہ سے کیا۔

واضح رہے کہ عرب ممالک کی نیٹو فورس کی تشکیل اور استنبول کے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے پیدا ہونے والے عالمی دباؤ کے پیش نظر ولی عہد محمد بن سلمان کے پہلے عالمی دورے کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں