رکن ضلع کونسل سرگودھا نے گھریلو ملازمہ کومبینہ تشدد کے بعد سڑک پرپھینک دیا

مجھ پرگرم پانی پھینکا جاتا اوراستری گرم کرکے جسم کے مختلف حصوں کوداغتے تھے، تنزیلہ کا الزام

تنزیلہ کے والدین نے مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانہ کینٹ میں درخواست دے دی: فوٹو: اسکرین گریب

ضلع کونسل کے رکن سعید نیازی اوران کی اہلیہ نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بس اڈے کے قریب پھینک دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سرگودھا میں 14 سالہ تنزیلہ کو اس کے والدین نے ایک سال پہلے ضلع کونسل کے رکن سعید نیازی کے گھرملازمت کے لیے رکھوایا تھا لیکن کئی ماہ تک تنزیلہ کونا تو گھروالوں سے ملنے دیا گیا اورنہ ہی کسی قسم کا رابطہ کرایا گیا۔ چند روز قبل ضلع کونسل کے رکن سعید نیازی اوران کی اہلیہ نے مبینہ طور پر تنزیلہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔


تنزیلہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ سعید نیازی اوراس کی بیوی عظمی بی بی نے ان کی بیٹی پرشدید تشدد کیا اورحالت خراب ہونے پر بچی کو بس اسٹینڈ کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔ تنزیلہ کے مطابق اسے کئی کئی روزبھوکا رکھا جاتا، ڈنڈے برسائے جاتے اور پائپ سے مارا جاتا، اس کے علاوہ اس پر گرم پانی پھینکا جاتا اور استری گرم کرکے اس کے جسم کے مختلف حصوں کوداغتے تھے۔

دوسری جانب تنزیلہ کے والدین نے مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانہ کینٹ میں درخواست دے دی جس پرآرپی اوسید خرم علی نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Load Next Story