آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں یاسر شاہ کی ترقی
یاسر شاہ ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں 10ویں سے نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں یاسر شاہ مزید ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں 14 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے، اب تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ہی شاندار کارکردگی سے ایک درجہ مزید چھلانک لگاتے ہوئے نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے اور پاکستان کے محمد عباس تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔