وزیرریلوے شیخ رشید کا ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا اعلان
ڈالر اور آئل مہنگا ہو نے پر کرائے میں اضافہ کیا جارہا ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید نے ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈی ایس آفس راولپنڈی ریلوے اسٹیشن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئل اور ڈالر مہنگا ہو گیا ہے جس کے باعث ٹرینوں کے کرائے میں اضافہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال 40 ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے تاہم رقم کا تعین باقی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی ترقی کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں، ہم نے ایک دن میں 8 کروڑ 70 لاکھ کے ٹکٹ فروخت کرنے کا ریکارڈ قائم کیا، ریلوے کی کمائی میں2 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، ہم تین نئی ٹرینیں چلانے جا رہے ہیں، 23 دسمبر کو رحمان بابا ٹرین پشاور سے کراچی چلے گی، تھوڑا مختلف روٹ ہو گا لیکن ایک نیا راستہ ہو گا، 25 دسمبر پاکستان ریلوے کی تاریخ میں یادگاردن ہو گا اور یہ دن پاکستان کی معیشت میں انقلاب لائے گا۔
وزیرِ ریلوے کا کہنا تھا کہ کراچی میں سرکلر ریلوے شروع کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس حوالے سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے بھی بات ہوئی ہے، وزیر اعظم نالہ لئی کا فیصلہ کر دیں تو کوشش ہو گی یہ ٹریک بھی بحال کر دیا جائے، تاہم کسی غریب کا گھر گرانے کا ارادہ نہیں، صرف قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں کی جائیں گی۔