شہر میں قیام امن کیلیے ہر اقدام کی حمایت کرینگے شاہی سید

رمضان المبارک کے بعد عوامی نیشنل پارٹی بھر پور لائحہ عمل کا اعلان کریگی.


Staff Reporter July 01, 2013
رمضان المبارک کے بعد عوامی نیشنل پارٹی بھر پور لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس مردان ہائوس میں سینیٹر شاہی سید کی سربراہی میں ہواجس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال ،شہر کی سیاسی صورت حال اور پارٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی کی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری شازیہ بتول کے والد ابو جعفر شوکت کے ایصال ثواب اور پشاور بڈھ بیر میں ہونے والے دھماکے کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی،اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے پشاور بڈھ بیر میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پر خیبر پختونخوا حکومت اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے دو ٹوک موقف اختیار کرے۔



پختون دھرتی پر قیام امن کے لیے مذاکرات سمیت جو بھی عمل شروع کرنا ہے جلد شروع کیا جائے ، آج اگر ہم نے زمینی حقائق کا احساس نہ کیا تو آنے والی نسل ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی، سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر صوبے اور شہر کے امن کے لیے مل جل کر متفقہ موقف اختیار کرنا ہوگا، شہر میں قیام امن کے لیے اٹھائے گئے ہر اقدام کی غیر مشروط حمایت کریں گے،انھوں نے مزید کہا کہ شہر کی موجودہ صورت حال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں رمضان المبارک کے بعد عوامی نیشنل پارٹی بھر پور لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں