ٹیکسٹائل پاور پلانٹس کو گیس فراہمی کیلیے 25 ارب طلب
ٹیکسٹائل یونٹس پہلے ہی ڈیفالٹرزہیں، سیس کی مد میں80 ارب واجب الادا ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن نے ٹیکسٹائل صنعت کے کیپٹو پاور پلانٹس کو رعایتی نرخوں پر گیس فراہمی کیلئے 25 ارب 50 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ مانگ لی۔
سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے 536 زیرو ریٹڈ صنعتی صارفین کو گیس کی کھپت کا جائزہ لیتے ہوئے اندازاً 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی فراہم کی ہے جن میں پروسس اور کیپٹو یونٹس شامل ہیں۔ ان یونٹس کو 205 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درکار ہوگی جب کہ مجموعی درکار گیس میں سے کیپٹو پاور پلانٹس 145.32جبکہ پروسیس انڈسٹری 59.96 فیصد لے گی۔
واضح رہے کہ خزانہ ڈویژن نے پٹرولیم ڈویژن کو رواں مالی سال کیلئے بطور ضمنی گرانٹ مناسب رقم کے حصول کیلئے کابینہ کو سمری ارسال کرنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ خزانہ ڈویژن اس پر عملدرآمدکے ضرروی لوازمات میں بھی تعاون کرے گا۔