پنجاب 99 کشمیر پختونخوا میں 995 فیصد ووٹررجسٹرڈ

بالغ افرادکی رجسٹریشن کیلیے ملک بھرمیں452مراکزکام کررہے ہیں،چیئرمین نادرا


Numainda Express August 19, 2012
بالغ افرادکی رجسٹریشن کیلیے ملک بھرمیں452مراکزکام کررہے ہیں،چیئرمین نادرا۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کوچیئرمین نادراطارق ملک نے شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈکے اجرامیں پیش رفت سے آگاہ کیا اور بتایاکہ دوردراز علاقوں میں بالغ افرادکی رجسٹریشن کے لیے ملک بھرمیں452نیشنل رجسٹریشن مراکز، 252 موبائل رجسٹریشن گاڑیاں اور 70 سیمی موبائل یونٹ کام کررہے ہیں۔

خواتین کی رجسٹریشن کیلیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور خواتین کی رجسٹریشن کیلیے جمعہ کادن رکھا گیاہے اور نادرا کے 11 مراکز میں خواتین عملہ خواتین کو شناختی کارڈزکی فراہمی میں سہولت دے رہا ہے، آزادکشمیر اورخیبر پختونخوا میں 99.5 فیصد، پنجاب میں99،گلگت بلتستان میں 89 فیصد، سندھ اور فاٹامیں88 فیصد جبکہ بلوچستان میں 76 فیصد ووٹرزکااندراج کیاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں