تاجروں کو روپے کی بے قدری اور شرح سود بڑھنے پر تشویش

پیداواری لاگت بڑھنے سے مسابقت دشوار ہو گئی، وزیراعظم نوٹس لیں، وحید احمد، سلیم پاریکھ


Business Reporter December 04, 2018
پیداواری لاگت بڑھنے سے مسابقت دشوار ہو گئی، وزیراعظم نوٹس لیں، وحید احمد، سلیم پاریکھ۔ فوٹو: فائل

تاجروں نے روپے کی قدر میں حالیہ کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کاروباری لاگت میں کمی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور شرح سود میں اضافے نے صنعتی لاگت میں اضافہ کردیا ہے، دوسری جانب برآمدکنندگان کے لیے بھی بین الاقوامی منڈی میں مسابقت دشوار ہوگئی ہے جب کہ صنعتی حلقوں اور برآمد کنندگان نے روپے کی قدر میں حالیہ کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کاروباری لاگت میں کمی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر وحید احمد نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی توازن ادائیگی کے بحران کا شکار ہے روپے کی قدر میں کمی سے یہ توان مزید خراب ہوگا۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خزانہ اسدعمر سے اپیل کی کہ روپے کی قدر کو مستحکم بنایا جائے کیونکہ روپیہ غیر مستحکم ہونے سے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے اعتماد میں کمی آتی ہے تجارتی سرگرمیاں محدود ہونے سے روزگار کے مواقع کم ہوتے ہیں اور حکومت کے ریونیو بڑھانے کے اہداف بھی متاثر ہوں گے۔

ادھر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر سلیم پاریکھ نے بھی روپے کی قدر میں گراوٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |