ملتانبیٹے کیلیے عید کے کپڑے نہ خرید سکنے پرسبزی فروش کی خود سوزی

باپ بیٹے میں تلخ کلامی بھی ہوئی ، شریف کی نشتر اسپتال میں حالت تشویشناک


Numainda Express August 19, 2012
باپ بیٹے میں تلخ کلامی بھی ہوئی ، شریف کی نشتر اسپتال میں حالت تشویشناک

KARACHI: عید کے لیے بیٹے کو کپڑے خرید کر نہ دے سکنے پر 50 سالہ سبزی فروش نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ اسپتال میں حالت نازک بتائی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق حسن آباد کے محمد شریف سے اس کے نوجوان بیٹے الطاف نے عید کی خریداری کے لئے رقم مانگی۔

الطاف نے باپ سے مطالبہ کیا تھا کہ اسے نئے کپڑے اور جوتے دلوا کر دے غریب محمد شریف نے معاشی مسائل کے باعث رقم دینے سے معذوری ظاہر کی تو باپ بیٹے کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ جھگڑے کے بعد شریف نے گھر میں ہی جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا لی، بتایا گیا ہے کہ شریف کا 70 فیصد جسم جل چکا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں