جو انصاف کیلئے کھڑا ہو اسے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے چیف جسٹس

حکومت نے شاید سچ بولنے پر نیئر رضوی کو عہدے سے ہٹادیا، چیف جسٹس ثاقب نثار


ویب ڈیسک December 04, 2018
حکومت نے شاید سچ بولنے پر نیئر رضوی کو عہدے سے ہٹادیا، چیف جسٹس ثاقب نثار فوٹو:فائل

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں کہا ہے کہ جو انصاف کیلئے کھڑا ہو اسے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ میں بنی گالہ غیر قانونی تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عمران خان کا گھر ریگولر ہونے کی کیا اپ ڈیٹ ہے، کیا انہوں نے گھر ریگولر کروانے کے لئے درخواست دی؟، ان کے وکیل بابر اعوان آج کیوں نہیں آئے؟۔ ایڈوکیٹ آن ریکارڈ نے چیف جسٹس کو بتایا کہ بابر اعوان چھٹی پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے گھر کو ریگولرائز کرنے کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا حکم

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیئر رضوی سچی بات کرنے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل تھے، حکومت نے شائد سچ بولنے پر ہی نیئر رضوی کو ہٹایا، جو انصاف کے لئے کھڑا ہو اسے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا صرف وزیراعظم کی وجہ سے ریگولرکرنے میں تاخیر ہو رہی ہے، تفصیلات سے آگاہ کیا جائے، کس کس نے ریگولر کرنے کے لئے اپلائی کیا ہے اور ریگولرائزیشن فیس جمع کرائی ہے؟۔ چیئرمین سی ڈی اے نے جواب دیا کہ مجموعی طور پر سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں