ڈالر پر جو ہیجانی کیفیت پیدا کر رہا ہے غلط کر رہا ہے وزیر خزانہ

ملک میں کوئی اقتصادی بحران نہیں، وزیر خزانہ اسد عمر


ویب ڈیسک December 04, 2018
ملک کی برآمدات بڑھ رہی ہیں، درآمدات و کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو رہا ہے، اسد عمر فوٹو:فائل

وزیر خزانہ اسد عمر نے ملک میں اقتصادی بحران ہونے کا تاثر مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ملک کی برآمدات بڑھ رہی ہیں، درآمدات و کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو رہا ہے اور ملک میں کوئی اقتصادی بحران نہیں، لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لئے انٹرا ریجنل ٹریڈ کی ضرورت ہے، بین العلاقائی تجارت کیلئے سیاسی گنجائش دے سکتے ہیں، پاکستان کے پاس آج ایک رہنما ہے جو رسک لیتا اور بولڈ پوزیشن لیتا ہے۔

اسد عمر نے امید ظاہر کی کہ ایس ڈی پی آئی کانفرنس میں مسائل کا کوئی حل نکلے گا اور تجاویز دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کے حوالے سے ہمارے منشور کا حصہ ہے کہ ایکسچینج ریٹ (شرح مبادلہ) کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کرے گا، میں نے گورنر اسٹیٹ بینک کو اس معاملے کی کمیونیکشن بہتر کرنے کیلئے کہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری برقرار رہے گی، سینٹرل بینک اور میرے درمیان ہفتے میں کئی بار کمیونیکشن ہوتی ہے، مجھے نہیں معلوم ہوتا کہ کل ایکسچینج ریٹ بدلنے جا رہا ہے اور کیا ہوگا، جو ہیجانی کیفیت پیدا کر رہا ہے غلط کر رہا ہے، ملک میں کوئی فوری بحران نہیں اور ہیجان پیدا کرنیکی ضرورت نہیں، ملک ایک ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں