ابوظہبی ٹیسٹ نیوزی لینڈ کے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز

پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 348 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی


ویب ڈیسک December 05, 2018
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنا لیے جب کہ اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 48 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 348 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل تھی، پاکستان کی جانب سے اظہرعلی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور دن کے آغاز میں ہی سنچری مکمل کی جب کہ کھانے کے وقفے سے قبل اسد شفیق نے نصف سنچری اسکور کرکے نیوزی لینڈ کے 274 رنز کی سبقت کو ختم کیا۔

اظہر علی اور اسد شفیق نے انتہائی زمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور قومی ٹیم کو مشکل صورتحال سے باہر نکالا، اظہر علی نے 134 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے جب کہ اسد شفیق نے بھی سنچری اسکور کی، انہوں نے 104 رنز بنائے اور پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اظہر علی اور اسد شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ذیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا، کپتان سرفراز احمد نے 25، بابر اعظم 14 اور بلال آصف صرف 11 رنز ہی بناسکے اور آؤٹ ہوگئے۔

کیوی ٹیم نے 74 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اوپنر رووال کو صفر پر پویلین بھیج دیا جب کہ 24 کے مجموعے پر لیتھم 10 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے، آج جب کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنا لیے تھے، کیوی ٹیم کو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 48 رنز درکار ہیں۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 274 رنز ہی بناسکی تھی جس کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور امام الحق نے کیا تاہم حفیظ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جب کہ امام الحق صرف 18 رنز بناسکے۔ ون ڈاؤن آنے والے اظہر علی نے ٹیم کو سنبھالا اور نصف سنچری اسکور کی جس کی بدولت قومی ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دیدی

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں