نیلسن منڈیلا خاندانی تنازع کے باعث دبائو کا شکارہیںسنڈے ٹائمز

پوتے نے سابق صدر کے3 بچوں کی باقیات آبائی علاقے سے نکال کر مویز میں دفن کی تھیں

پوتے نے سابق صدر کے3 بچوں کی باقیات آبائی علاقے سے نکال کر مویز میں دفن کی تھیں فوٹو : فائل

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا گھریلو تنازعات کی وجہ سے شدید دبائو کا شکار ہے۔

برطانوی ہفت روزہ سنڈے ٹائمز نے نیلسن منڈیلا کے قبیلے کے رہنمائوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا نے سابق صدر کے تین مرے ہوئے بچوں کے باقیات کو آبائی علاقے قانوکے قبرستان سے نکال کر مویز کے علاقے میں دفن کردیا تھا جس پر سابق صدر کے خاندان کے افراد نے شدید تنقید کی تھی اور انھوں نے عدالت میں مرے ہوئے بچوں کے باقیات کو دوبارہ آبائی قبرستان میں دفنانے کیلیے درخواست دی تھی۔




سنڈے ٹائمز کے مطابق قبیلے کے رہنمائوں نے سابق صدر کی خراب صحت کی وجہ اس خاندانی تنازع کو قرار دیا ہے۔
Load Next Story