پنجاب حکومت نے انسداد منی لانڈرنگ کمیٹی تشکیل دے دی

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) فضیل اصغر کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) فضیل اصغر کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

LANDI KOTAL:
وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب میں انسداد منی لانڈرنگ کمیٹی قائم کردی گئی۔


پنجاب حکومت نے صوبے میں کالے دھن کو سفید کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اینٹی منی لانڈرنگ کمیٹی قائم کردی۔ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) فضیل اصغر کو مذکورہ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے ارکان میں ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر ، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور کلیکٹر کسٹمز شامل ہیں۔ انسداد منی لانڈرنگ کمیٹی صوبے میں منی لانڈرنگ کیسز کے حوالے سے جانچ پڑتال کریگی اور وفاقی حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔
Load Next Story